فیفا ورلڈ کپ کے میچز میکسیکو منتقل نہ ہوئے تو ہماری شرکت غیریقینی :ایران

فیفا ورلڈ کپ کے میچز میکسیکو منتقل نہ  ہوئے تو ہماری شرکت غیریقینی :ایران

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایران کے وزیر کھیل احمد دونیامالی نے کہا ہے کہ اگر فیفا ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل نہ کیے گئے تو ایران کی ٹورنامنٹ میں شرکت غیر یقینی ہوگی۔

ایران کی فٹبال فیڈریشن نے سپورٹس گلوبل گورننگ باڈی سے اپنے میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ ایران فٹبال کے سربراہ مہدی تاج نے کہا کہ جب ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایرانی قومی ٹیم کی حفاظت کو یقینی نہیں بنا سکتے تو ہم یقینی طور پر امریکا کا سفر نہیں کر ینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں