لنکن کرکٹرز کیلئے لیگ کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی

 لنکن کرکٹرز کیلئے لیگ کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی

نیشنل سپر لیگ کھیلنے والے 23کھلاڑی فیل،19اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن بورڈ نے اپنے کرکٹرز کے لئے لیگ کھیلنے سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے فٹنس کلچر کے فروغ کے لیے سخت پالیسی اپنا لی ہے ، اس ضِمن میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔نیشنل سپر لیگ کھیلنے والے 23 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے ، ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے 19 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ میں فیل ہونے پر کھلاڑی کھیلنے کے اہل ہوں گے لیکن انہیں میچ فیس نہیں ملے گی۔اس سے قبل سری لنکا کے 45 سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے والے کھلاڑیوں میں سے صرف 24 نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا ہے ، 6 کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہو چکے ہیں جبکہ 15 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ باقی ہے ۔لازمی فٹنس ٹیسٹ نہ دینے والوں میں وانندو ہسارنگا اور متھیشا پھتیرانا بھی شامل ہیں یہ دونوں کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ نہ دینے کی وجہ سے تاحال انڈین پریمیئر لیگ کا بھی حصہ نہیں بنے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں