سابق کرکٹر تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر مقرر
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک) بنگلادیشی حکومت نے سابق کرکٹر تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا نیا صدر مقرر کر دیا۔۔
بنگلا دیشی حکومت نے امین الاسلام کی قیادت میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا۔ یہ فیصلہ 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا ۔37 سالہ تمیم اقبال بی سی بی کے سب سے کم عمر صدر ہیں۔ تمیم اقبال 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے ۔