پاکستان سپورٹس اینڈومنٹ فنڈ کیلئے جامع سرمایہ کاری پالیسی کی منظوری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان سپورٹس اینڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک جامع سرمایہ کاری پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔۔
، جو ملک بھر کے کھلاڑیوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ یہ فیصلہ پی ایس بی کے 36ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے پالیسی پیش کی جسے بورڈ کے اراکین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔