یونائیٹڈ کے کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

 یونائیٹڈ کے کھلاڑی سر پر گیند  لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی نیٹ پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں مارک چیپمین نے شاٹ کھیلا تو گیند حمزہ سجاد کی گردن کے پچھلے حصے پر لگی۔ زوردار گیند لگنے کے باعث وہ زمین پر گر پڑے ۔زخمی فیلڈر کو ایمبولنس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں