فیفا کے سیکرٹری جنرل کا صدر پی ایف ایف پر اعتماد کا اظہار
فیفا ویمنز سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فیفا کے سیکرٹری جنرل میتھیاس گراف سٹرم کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی سے اہم ملاقات، صدر پی ایف ایف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیفا ویمنز سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ فیفا ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے فیفا حکام کے ساتھ مفید اور نتیجہ خیز بات چیت کی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ، گورننس اور انفراسٹرکچر سے متعلق اہم امور زیرِ بحث آئے ۔ اعلامیے کے مطابق فیفا نے پاکستان میں فٹبال انفراسٹرکچر کی بہتری کو اولین ترجیح قرار دیا۔ ملاقات کے دوران پی ایف ایف کی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔