آرمی نے انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان آرمی نے انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں ایئر فورس کو 31کے مقابلے میں41پوائنٹس سے شکست دیکر ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
فائنل میچ پاکستان آرمی اور ایئر فورس کے درمیان بھرپور مقابلہ ہوا تاہم آرمی نے فا ئنل 31-41پوائنٹس سے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ایونٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 21-39 سے شکست دی۔