باسط علی نے شان مسعود سے معافی مانگ لی
کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود سے متعلق اپنے گزشتہ روز دئیے گئے بیان پر معذرت کرلی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعد میں جب میں نے وہ ویڈیو کلپ دیکھا تو مجھے احساس ہوا کہ کپتان کیلئے کہے گئے الفاظ نامناسب تھے ۔میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ میرے منہ سے اس وقت جو الفاظ نکلے اس پرمجھے بھی افسوس ہے اور میں شان مسعود اور ان کے مداحوں سے معافی چاہتا ہوں۔