پنجاب انٹر ڈویژن کنوئنگ، لاہور فاتح گجرات کا دوسرا نمبر

پنجاب انٹر ڈویژن کنوئنگ، لاہور فاتح گجرات کا دوسرا نمبر

ظہیر الدین بابر ،عابد مناواں و دیگر نے میڈل اور شیلڈز تقسیم کیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب کنوئنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیرا پل جلو کے مقام پر پنجاب انٹر ڈویژن مقابلے منعقد ہوے جس میں پنجاب کی تمام ڈویژنوں کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا لاہور ڈویژن کنوئنگ کے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4گولڈ میڈل اور ایک سلور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گجرات نے 1گولڈ 2سلور1برا نز کے ساتھ دوسری گوجرانولہ 1سلور1برا نز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ساہیوال اور فیصل آباد نے 1,1سلور ملتان اور راولپنڈی نے 1,1برا نز میڈل حاصل کیا ۔ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ظہیر الدین بابر ،عابد حسین مناواں، چودھری محمد اکرم ،خالد محمود اور عمران علی گجر جوائنٹ سیکرٹر ی نے کھلاڑیوں میں میڈل اور شیلڈز تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں