بڑے شہروں میں سپورٹس انفراسٹرکچر کیلئے ساڑھے 5 ارب کا منصوبہ تجویز
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بڑے شہروں میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ساڑھے۔۔
5 ارب روپے لاگت کا ایک منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2026-27 کے تحت 1.3 ارب روپے فنڈز کی درخواست بھی کی ہے ، ویلتھ پاکستان کو دستیاب ایک دستاویز کے مطابق اہم منصوبوں میں پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر سکردو میں سپورٹس سہولیات کی تعمیر کے لیے 3.5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے ۔ اس منصوبے میں فٹبال گرانڈ، ہاکی ٹرف، مصنوعی ایتھلیٹک ٹریک، ٹینس اور والی بال کورٹس کے ساتھ ساتھ انتظامی بلاک اور دیگر متعلقہ ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے ۔