وسیم خان آئی سی سی جنرل منیجر کے عہدے سے مستعفی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ ورسیم خان نے آئی سی سی جنرل منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔۔۔
انہوں نے اس عہدے پر تقریباً چار برس تک ذمہ داریاں نبھائیں۔کرک انفو کے مطابق وسیم خان نے مئی 2022 میں جیف الرڈیس کی جگہ (جن کو سی ای او کے عہدے پر فائز کر دیا گیا تھا) عہدہ سنبھالا تھا۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والے وسیم خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 58 فرسٹ کلاس اور 30 لِسٹ اے میچز کھیلے ۔