جیت کیلئے ہم یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے :کوچ کوئٹہ

 جیت کیلئے ہم یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے :کوچ کوئٹہ

فرنچائز کرکٹ میں ایسا ہو جاتا یے یہ کھیل کا حصہ ہے ،سہیل تنویر کی گفتگو

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے کہا ہے کہ جیت کے لیے ہم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل تنویر نے کہا کہ جب آپ ہارتے ہیں ٹیم کی حیثیت سے ہارتے ہیں جیت بھی ٹیم کی ہوتی ہے ، کارکردگی کے ہم سب ذمہ دار ہیں ہم پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے کے لیے ہم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے ، فرنچائز کرکٹ میں ایسا ہو جاتا یے یہ کھیل کا حصہ ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ ابھی بھی ہم ٹورنامنٹ میں ہیں امید پر قائم ہیں، بیٹرز نے اپنی سکلز کو بہت بہتر کیا ہے انہیں کنڈیشنز بھی فائدہ دیتی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بولرز کی سکلز بھی کم ہوئی ہے ، ڈیتھ اوورز کے بولرز کی کمی ہے ۔سہیل تنویر نے یہ بھی کہا کہ خواجہ نافع باصلاحیت کھلاڑی ہے ، ایک برے ٹورنامنٹ کی بنیاد پر کسی کے بارے فیصلہ نہیں کرنا چاہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد خلیل میں پوٹینشل دکھائی دیتا ہے ، علی رضا شاندار بولنگ کر رہے ہیں، فوری دیکھ کر کھلا نہیں دینا چاہیے کھلاڑی کو بنانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں