نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ایک ماہ کیلئے ٹیم سے باہر

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر  ایک ماہ کیلئے ٹیم سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر کندھے کی انجری کے باعث کم از کم ایک ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آئی پی ایل 2026 میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے سینٹنر کے بائیں کندھے کے سکین میں گریڈ تھری اے سی ایل انجری کی تصدیق ہوئی ہے ۔

34 سالہ آل راؤنڈر 23 اپریل کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے ۔ وہ اس میچ میں اپنے 4 اوورز مکمل کرانے میں کامیاب رہے مگر بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ مچل سینٹنر کو وطن واپس پہنچنے کے بعد سپیشلسٹ نے ایک ماہ ری ہیب اور آرام کرنے کا کہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں