نواب ٹائون لاہور میں کرکٹ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح
لاہور (سپورٹس ڈیسک )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے نواب ٹائون کرکٹ سپورٹس کمپلیکس عوام کے لیے ایک اہم تحفہ ثابت ہوا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کیا۔
افتتاح کے موقع پر صوبائی کابینہ اور آفیسرز الیون کے درمیان ایک نمائشی کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔صوبائی کابینہ الیون کی قیادت بلال یاسین اور فیصل ایوب کھوکھر نے کی، جبکہ آفیسرز الیون کی سربراہی سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ کے پاس تھی۔ میچ میں صوبائی کابینہ الیون نے 110رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں آفیسرز الیون کی ٹیم 73رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ بہترین آل رائونڈر کارکردگی پر سہیل شوکت بٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔صوبائی وزیر کھیل کے مطابق نواب ٹائون سٹیڈیم 11کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔