لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل سے متعلق لاہور میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق 8 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز اور 500 سے زائد وارڈنز نے فرائض انجام دیئے ، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے 5 پارکنگ سٹینڈز قائم کئے گئے ۔ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس اور سٹیڈیمز کے اطراف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے اور سٹیڈیم سمیت ارد گرد کی بلند عمارتوں پر پولیس سنائپرز تعینات رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں