سلمان آغا اور حسن علی نے اپنے آل ٹائم فیورٹ کرکٹرز کے نام بتا د یئے

سلمان آغا اور حسن علی نے اپنے آل  ٹائم فیورٹ کرکٹرز کے نام بتا د یئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے آل ٹائم فیورٹ کرکٹرز کے نام بتا د یئے ۔

 سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر حسن علی نے ایک پروگرام میں شرکت کی۔سلمان آغا نے آل ٹائم فیوریٹ بولر ثقلین مشتاق کو قرار دیا جبکہ حسن علی نے وقار یونس کا نام لیا۔ٹی 20 کپتان نے کہا کہ میرے آل ٹائم فیوریٹ بیٹرز محمد یوسف اور مائیکل کلارک ہیں۔، حسن علی نے کہا کہ وائٹ بال میں میرے پسندیدہ بیٹر ویرات کوہلی جبکہ ریڈ بال میں سچن ٹنڈولکر ہیں۔ کپتان کے سوال پر حسن علی نے سرفراز احمد کو منتخب کیا جبکہ سلمان آغا نے عمران خان کا نام لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں