انٹر یونیورسٹیز سپورٹس جنرل ٹرافی پھریو سی پی کے نام

 انٹر یونیورسٹیز سپورٹس جنرل ٹرافی پھریو سی پی کے نام

14سال سے مسلسل جنرل ٹرافی(بوائز)کی ونر یو سی پی کیلئے 10لاکھ کیش اور ایوارڈ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ سہیل افضل،چیئرمین ایچ ای سی کی تقریب میں شرکت

لاہور (سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز سپورٹس جنرل ٹرافی 2024-25میں یو نیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (یو سی پی)نے ایک مرتبہ پھر اپنے نام کر لی ۔ ملک بھر کی 250 سے زائد جامعات کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں یو سی پی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔گزشتہ 14سال سے مسلسل انٹر یونیورسٹیز سپورٹس جنرل ٹرافی(بوائز)جیتنے کا منفرد اعزاز بھی یو نیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب کے پاس ہے ۔ ہائر ایجوکیشن  کمیشن کی جانب سے ٹاپ 5یونیورسٹیز کیلئے انعامی تقریب کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی لاہور میں کیاگیا۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز اختر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ، پنجاب گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل افضل، یو سی پی کے پرو ریکٹر ڈاکٹر حماد نوید، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر حیدر،یو سی پی کے سپورٹس ڈائریکٹر ارشد ستار،ویٹرنری یونیورسٹی کے رانا امجد ،لاہور کالج کی سمیرا ستار،گیریژن یونیورسٹی کے عامر شہزاد بٹ اور شاہد فقیرسمیت مختلف جامعات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈاکٹر نیاز اختر نے خطاب میں کہا یوسی پی اعلیٰ تعلیمی معیار کے ساتھ سپورٹس کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہے ۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے بھی یو سی پی کی تعریف کرتے کہا یو سی پی کے رول کو اکنالج کرنا چاہئے ، یو سی پی نے بہت محنت کی ہے ،پرائیویٹ ہونے کے باوجود مردوں کی یو نیورسٹیز میں ٹاپ کرنا قابل تحسین ہے ۔ مردوں کے مقابلوں میں 143 جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں 73 جامعات نے شرکت کی۔نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔یوسی پی کی جانب سے کیش پرائز 10لاکھ کیش اور ایوارڈ یو سی پی کے پرو ریکٹر ڈاکٹر حماد نوید، یو سی پی کے سپورٹس ڈائریکٹر ارشد ستار نے وصول کیا۔اس موقع پر پنجاب گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل افضل بھی موجود تھے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں