پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی انٹرورسٹی سپورٹس ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل  پاکستان ایچ ای سی انٹرورسٹی  سپورٹس ٹرافی جیت لی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پنجاب یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آل پاکستان انٹرورسٹی سپورٹس جنرل ٹرافی 2024-25 میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں میں پہلی جبکہ مردوں کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ٍاس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال میں تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،وائس چانسلر لاہور گیریژن یونیورسٹی میجر جنرل (ر) خالد ڈار،پنجاب گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سہیل افضل، پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر حماد نوید،پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، ڈی جی سپورٹس رضوان شوکت اور پی یو ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر شبیر سرورسمیت پنجاب یونیورسٹی و دیگر جامعات سے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں