اذان اویس کی ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے
میرپور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اذان اویس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سینچری بنا لی۔
اذان اویس کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے ہیں۔ 21 سالہ اذان اویس نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے بنگلادیش کے خلاف سنچری مکمل کی۔انہوں نے امام الحق کے ساتھ میچ میں اننگ کا آغاز کیا تھا۔