یورپی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ ،راہول ڈریوڈ ڈبلن فرنچائز کے مالک مقرر
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)یورپی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ نے 2026میں آغاز سے قبل اعلان کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کو ڈبلن فرنچائز کا مالک مقرر کر دیا ہے ۔۔
یورپی پریمیئر لیگ کے شریک مالک ابھیشیک بچن نے بتایا کہ راہول ڈریوڈ کو ان کی ساکھ، وژن اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے جذبے کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے ۔انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں راہول جیسا ہی کوئی کرکٹر چاہتا تھا، کیونکہ راہول جو کہتے ہیں وہ اسے گراؤنڈ میں کر کے بھی دکھاتے ہیں۔