یورپی ریسلنگ ، آذربائیجان کی خدیجہ قربان زادہ کا سلور میڈل
سموکوف(سپورٹس ڈیسک)آذربائیجان کی خاتون ریسلر خدیجہ قربان زادہ نے بلغاریہ کے شہر سموکوف میں منعقدہ انڈر 17 یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے ۔
ایتھلیٹ نے یہ کامیابی 49 کلو گرام ویٹ کے مقابلوں میں حاصل کی۔ فائنل میں خدیجہ کا مقابلہ یوکرین کی اولینا سے ہوا، جہاں یوکرینی ریسلر نے صفر کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے کامیابی حاصلکی۔