قومی انڈر 16 بوائز ٹینس ٹیم ڈیوس کپ جونیئرز کیلئے قازقستان روانہ
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی انڈر 16 بوائز ٹینس ٹیم ڈیوس کپ جونیئرز ایشیا/اوشیانا فائنل کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہو گئی۔
16 سے 24 مئی تک منعقدہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم میں ابوبکر طلحہ، محمد حسن عثمانی اور زوہیب افضل ملک بطور کھلاڑی جبکہ محمد حسیب اسلم بطور کپتان شامل ہیں۔