ڈھاکا ٹیسٹ ،سلو اوور ریٹ،پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ

ڈھاکا ٹیسٹ ،سلو اوور ریٹ،پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ

ڈھاکا ٹیسٹ ،سلو اوور ریٹ،پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آٹھ پوائنٹس بھی کاٹ لیے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوورریٹ کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آٹھ پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے ہیں۔ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو نے یہ سزا اس وقت سنائی جب پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں آٹھ اوورز کم کرنے کی مرتکب پائی گئی۔آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22کے تحت ہر کم اوور پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ قوانین کے مطابق ہر کم اوور پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے ، جس کے نتیجے میں پاکستان کے آٹھ پوائنٹس کم کر دئیے گئے ۔پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مجوزہ سزا قبول کرلی، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔میچ آفیشلز رچرڈ کیٹلبرو، کمار دھرماسینا، اﷲ الدین پالیکر اور غازی سہیل نے پاکستان ٹیم پر یہ چارج عائد کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں