ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ، شاہ زیب فائنل میں داخل
تاشقند(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فائٹر شاہ زیب خان نے تاشقند میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق شاہ زیب خان نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی،ایونٹ سعودی عرب میں ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت رکھتا ہے ۔