الیسا بالسامو نے ویمنز گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

 الیسا بالسامو نے ویمنز گیرو ڈی اٹالیہ  سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

روم (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کی مایہ ناز سائیکلسٹ الیسا بالسامو نے ویمنز گیرو ڈی اٹالیہ کا چھٹا مرحلہ اپنے نام کر لیا ہے ۔

چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے آلا سے بریسیلو تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا 155کلومیٹر پر محیط تھا۔ الیسا بالسامو نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 54 منٹ 2 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ،کینیڈا کی سائیکل سوار میگی کولز لیسٹر دوسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کی سائیکلسٹ جارجیا بیکر تیسرے نمبر پر رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں