فرنچ اوپن ، مایا فائنل کھیلنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی

 فرنچ اوپن ، مایا فائنل کھیلنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی

پیرس (سپورٹس ڈیسک)پولینڈ کی ورلڈ نمبر 114 اور میگا ایونٹ کی کوالیفائر کھلاڑی مایا چوالینسگا نے اپنی شاندار مہم جاری رکھتے ہوئے روس کی 25ویں سیڈ ڈیانا شنائیڈر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7 اور 4-6 سے شکست دے کر فرنچ اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔

 وہ اس باوقار ٹورنامنٹ کی تاریخ میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئی ہیں۔ 24 سالہ مایا چوالینسگا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ سے قبل کسی بھی گرینڈ سلام میں صرف 1 میچ جیتا تھا، اب فائنل میں کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کرنے سے صرف 1 جیت کی دوری پر ہیں۔ ہفتے کو ہونے والے فائنل میں وہ برطانوی کھلاڑی ایما راڈوکانو کے بعد اوپن ایرا میں گرینڈ سلام جیتنے والی دنیا کی دوسری کوالیفائر بننے کی کوشش کریں گی۔ فائنل میں ان کا سامنا روس کی مرا آندریوا سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں