فیفا ورلڈ کپ ٹرافی18 قیراط سونے سے بنی ، مالیت 2 لاکھ 50 ہزارڈالر

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی18 قیراط سونے سے بنی ، مالیت 2 لاکھ 50 ہزارڈالر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)موجودہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی تقریباً 37 سینٹی میٹر بلند اور 6 کلوگرام وزنی ہے ۔ اسے 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے نچلے حصے میں سبز رنگ کے قیمتی پتھر ملاکائٹ کا استعمال کیا گیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق صرف اس میں استعمال ہونے والے مواد کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر (پاکستانی تقریباً 6 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد) بنتی ہے ۔اندازوں کے مطابق اگر کبھی اس اصل ٹرافی کی نیلامی کی جائے تو اس کی قیمت 2 کروڑ ڈالر (پاکستانی تقریباً 5 ارب کروڑ 57 کروڑ روپے سے زائد) سے بھی تجاوز کر سکتی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹرافی مکمل طور پر ٹھوس سونے کی نہیں بلکہ اندر سے خالی ہے تاکہ اسے آسانی سے اٹھایا جا سکے ۔واضح رہے کہ فیفا اصل ٹرافی ہمیشہ اپنی تحویل میں رکھتا ہے جبکہ فاتح ٹیم کو اس کی یادگاری نقل فراہم کی جاتی ہے ۔ارجنٹینا اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں