فیفا ورلڈ کپ ، 8بھائیوں کی جوڑیاں مختلف ٹیمز میں شامل

فیفا ورلڈ کپ ، 8بھائیوں کی جوڑیاں مختلف ٹیمز میں شامل

فیفا ورلڈ کپ ، 8بھائیوں کی جوڑیاں مختلف ٹیمز میں شامل ابتدائی مرحلے میں کسی بھی بھائیوں میں براہِ راست مقابلے کا امکان نہیں

میکسیکو (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 8 بھائیوں پر مشتمل چار جوڑیاں شرکت کریں گی جو مختلف ممالک کی نمائندگی کریں گے ۔فرانسیسی نژاد دو بھائی دیزیرے دوئے اور گیولا دوئے مختلف ٹیموں کی طرف سے کھیلیں گے ۔ دیزیرے فرانس کی نمائندگی کریں گے جبکہ ان کے بڑے بھائی گیولا آئیوری کوسٹ کی ٹیم کا حصہ ہیں، اسی طرح سپین کے لیے کھیلنے والے نکولس ولیمز اور گھانا کی نمائندگی کرنے والے ان کے بڑے بھائی انیکی ولیمز بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے ۔ ایک اور دلچسپ مثال آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کی ہے ، جہاں ہیرے ساٹر آسٹریلیا کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ ان کے بڑے بھائی جان ساٹر سکاٹ لینڈ کی نمائندگی کریں گے ۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کسی بھی بھائیوں کے درمیان براہِ راست مقابلے کا امکان نہیں ہے ، تاہم فٹبال کی تاریخ میں یہ صورتحال بہت کم دیکھنے کو ملی ہے ۔ماضی میں صرف ایک مرتبہ ورلڈ کپ میں بھائیوں کا آمنا سامنا ہوا تھا، جب جرمنی کے جیروم بوٹینگ نے گھانا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے سوتیلے بھائی کیون پرنس بوٹینگ کا مقابلہ کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں