پی ایس ایل 2026، بورڈ کی آمدنی میں اربوں کااضافہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2026 کے اخراجات، آمدن اور منافع کی تفصیلات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ میں پیش کردیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی سی بی حکام نے بریفنگ دی۔پی سی بی حکام کے مطابق پی سی ایل میں ٹیموں کی تعداد 8 کرنے سے منافع 2 ارب سے بڑھ کر ساڑھے سات ارب ہوگیا۔ پی ایس ایل 2026 پر مجموعی اخراجات 2 ارب 64 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ہوئے جبکہ مجموعی آمدن 10 ارب 19 کروڑ 52 لاکھ سے زائد رہی۔رپورٹ کے پی سی بی کو قبل از ٹیکس 7 ارب 54 کروڑ 98 لاکھ سے زائد کا منافع ہوا ۔