بیلجیئم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

بیلجیئم میں پاکستان ہاکی ٹیم  کے اعزاز میں تقریب

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بیلجیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ایمبیسی کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں پاکستان کا روشن مستقبل قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ منظور الحسن نے کہا کہ موجودہ یورپی دورہ قومی ٹیم کے لیے ایک اہم سیکھنے کا موقع ہے جہاں کھلاڑی دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف میچز کھیل کر تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں