ایشین جونیئر والی بال چیمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

ایشین جونیئر والی بال چیمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

ایشین جونیئر والی بال چیمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ دیاگیا ،کوچنگ سٹاف کومجموعی طور پر 10لاکھ دیئے گئے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے والی قومی انڈر 16 ٹیم کو کیش انعامات سے نواز دیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی تھے ، جبکہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب، صدر سہیل خاور سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب میں ایشین چیمپئن ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے انعام دیا گیا، جبکہ کوچنگ سٹاف کو مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے ۔اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب نے کہا کہ سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ 22 سے 29 جولائی تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، ترکمانستان، کرغزستان، قازقستان، مالدیپ، سری لنکا، بھارت اور پاکستان سمیت 10 ممالک شرکت کرینگے ۔

 16ویں ایشین بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ 12 سے 18 جولائی تک چین میں جبکہ ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ 19 سے 29 اگست تک قطر میں ہوگی، جہاں پاکستان کی انڈر 17 ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں کے مدمقابل ہوگی۔وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ والی بال ٹیم نے بڑے ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں