نوح دستگیر نے طلائی تمغوں کی کامیابی والدین کے نام کر دی

نوح دستگیر نے طلائی تمغوں کی  کامیابی والدین کے نام کر دی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں منعقدہ عالمی سٹرانگ مین مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیتنے کے بعد اپنی کامیابی والدین کے نام کرتے ہوئے اولمپک گیمز 2028میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔

 نوح دستگیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد ان کے والدین ان کی سب سے بڑی طاقت اور سہارا ہیں۔ انہوں نے اپنے سرپرست رضوان آفتاب احمد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں