جناح ڈویلپمنٹ ٹور اور پی جی ایف ہزارہ جونیئر امیچور گالف چیمپئن شپ کا اختتام
اسلام اباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان گالف فیڈریشن کے زیر اہتمام آٹھویں پی جی ایف جناح ڈویلپمنٹ ٹور اور پی جی ایف ہزارہ جونیئر امیچور گالف چیمپئن شپ پیفرز گالف اینڈ کنٹری کلب، ایبٹ آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔
پی جی ایف جناح ڈویلپمنٹ ٹور کے 54 ہولز کے سخت مقابلے میں محمد ساحل نے 3 اوور پار (219) کے سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔پی جی ایف ہزارہ جونیئر امیچور گالف چیمپئن شپ کے بوائز مقابلوں کی کیٹیگری اے میں حمزہ وحید ایون پار (216) کے ساتھ چیمپئن بنے۔