آئی سی سی، خواتین کرکٹرز کیلئے زچگی کے بعد نئی ہدایات

آئی سی سی، خواتین کرکٹرز کیلئے زچگی کے بعد نئی ہدایات

نئی گائیڈ لائنز رکن ممالک کو مقامی قوانین کے تحت پالیسیاں بنانے میں مدد دینگی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کرکٹرز کیلئے زچگی کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نئی گائیڈ لائنز رکن ممالک کو مقامی قوانین کے مطابق اپنی پالیسیاں بنانے میں مدد فراہم کریں گی جبکہ کھلاڑیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر دوبارہ کھیل کی طرف واپس آنے میں معاون ثابت ہوں گی۔اس مقصد کے لیے 6 آرز پر مشتمل ایک فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے جس میں تیاری، طبی جائزہ، بحالی، جسمانی ری کنڈیشننگ، کھیل میں واپسی اور مسلسل نگرانی جیسے مراحل شامل ہیں۔یہ طریقہ کار بچے کی پیدائش کے بعد ابتدائی بحالی سے لیکر مکمل طور پر کرکٹ میں واپسی تک رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔آئی سی سی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کی رکن اور آسٹریلوی خواتین ٹیم کی ڈاکٹر فلپا اِنج نے ان ہدایات کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کے مطابق اس پالیسی کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ماں بننا کسی خاتون کرکٹر کے کیریئر کا اختتام نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی اور اس کے خاندان کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لیے معاونت کا نظام بھی انفرادی حالات کے مطابق ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں