پیراگوئے کے مڈفیلڈر میٹیاس پر ریفری کی گھڑی چوری کرنیکا الزام

پیراگوئے کے مڈفیلڈر میٹیاس پر  ریفری کی گھڑی چوری کرنیکا الزام

لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک)پیراگوئے کو ترکی کے خلاف میچ میں فتح دلوانے والے مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا پر ریفری کی گھڑی چوری کرنے کا الزام لگ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان دھکم پیل روکنے کی کوشش میں ریفری ایوان بارٹن کی گھڑی گر گئی،اسی دوران گالارزا نے اسے اٹھا کر اپنی کلائی پر باندھ لیا،بعد ازاں جب ہنگامہ ختم ہوا تو گالارزا نے گھڑی واپس کردی، تاہم سوشل میڈیا صارفین ان پر گھڑی چوری کرنے کا الزام عائد کرنے لگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں