کیلین ایمباپے عراق کیخلاف اپنا 100 واں میچ کھیلنے کیلئے تیار
فلاڈیلفیا(سپورٹس ڈیسک)فرانس کے سٹار فٹ بالر اور کپتان کیلین ایمباپے عراق کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کے گروپ آئی کے شیڈول میچ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 واں بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔
امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایمباپے نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے سٹیج پر 100 میچز کا سنگ میل عبور کرنا ان کے لئے انتہائی خاص اور تاریخی لمحہ ہے ، تاہم ان کی اصل توجہ ٹیم کو میچ جتوا کر اگلے مرحلے میں پہنچانے پر مرکوز ہے۔