کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے کام کرینگے :مائیک ہیسن

 کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے کام کرینگے :مائیک ہیسن

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری تربیتی کیمپ کی۔۔

 تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی دو ہفتوں کے دوران کھلاڑیوں کے طبی معائنے اور فٹنس جانچ پر توجہ دی گئی تاکہ ان کی موجودہ جسمانی حالت کا درست اندازہ لگایا جا سکے ۔پی سی بی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے فٹنس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔ مختلف فارمیٹس کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کو طویل تربیتی سیشن کا موقع نہیں ملتا۔، تاہم اس مرتبہ تقریباً تین ماہ کا وقت دستیاب ہے جس سے فٹنس اور جسمانی مضبوطی میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔مائیک ہیسن نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انڈر 19 سطح کے کئی باصلاحیت کرکٹرز کو اعلیٰ معیار کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں وہ قومی ٹیم کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں