خودکوجسمانی طورپربہترمحسوس کرنے تک کھیلتارہوں گا:میسی

خودکوجسمانی طورپربہترمحسوس کرنے تک کھیلتارہوں گا:میسی

2030کے ورلڈکپ میں شرکت کے بارے سوچنابہت جلدی ہے :فٹبالر

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے گزشتہ روز اپنی 39 ویں سالگرہ منا ئی ۔ارجنٹینا کے شہر روزاریو میں پیدا ہونے والے عظیم فٹبالر نے اپنے کیریئر میں عالمی کپ، کوپا امریکا، اولمپک طلائی تمغے سمیت متعدد بڑے اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے 2030ء کے ورلڈ کپ میں شرکت کے سوال پر کہا کہ ابھی اس بارے میں سوچنا بہت جلدی ہے اور میں ایک ایک دن آگے بڑھ رہا ہوں۔ میں اس وقت مستقبل کے بجائے حال پر توجہ دے رہا ہوں اور جب تک جسمانی طور پر خود کو بہتر محسوس کروں گا اور ٹیم کی مدد کر سکوں گا، کھیلتا رہوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں