ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کی پہلی کامیابی نیدرلینڈ کو 37رنز سے شکست
برسٹل(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان ویمنز ٹیم نے نیدرلینڈ کو 37 رنز سے شکست دی، 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 126 رنز کی باری کھیلی، گل فیروزہ نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عائشہ ظفر نے 32 رنز سکور کیے ۔پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء اور عائشہ ظفر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔