آئرلینڈ نے ٹی ٹونٹی چیمپئن بھارت کو 34 رنز سے ہرا دیا

آئرلینڈ نے ٹی ٹونٹی چیمپئن بھارت کو 34 رنز سے ہرا دیا

آئرش ٹیم کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح

بیلفاسٹ(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ نے چھ اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باوجود عالمی چیمپئن بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا، یہ آئرش ٹیم کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے ۔بیلفاسٹ میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے ، کپتان لورکن ٹکر نے پچاس جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے انچاس رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل فراہم کیا۔ ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن بھارت کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر 49 رنز بنائے مگر ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔ آئرلینڈ کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر میٹ ہولارڈ نے تین وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں