فیفا نے پہلے انڈر 15ورلڈ کپ کی میزبانی آذربائیجان کو سونپ دی
لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک)فیفا کونسل کے بیورو نے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کی میزبانی آذربائیجان کو سونپ دی۔
نوجوان فٹبالرز کے لیے یہ نیا عالمی ٹورنامنٹ 22 سے 31 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا، ایونٹ میں فیفا کی تمام رکن ایسوسی ایشنز کی انڈر 15 لڑکوں کی قومی ٹیمیں حصہ لیں گی، 2027 کا ایڈیشن صرف لڑکیوں کی قومی ٹیموں کے لیے مخصوص ہوگا۔فٹبال کی عالمی تنظیم 2028 سے لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ ٹورنامنٹس منعقد کرے گی۔