میکسیکو کے شائقین نے ایکواڈور ٹیم کی نیندیں اڑا دیں

 میکسیکو کے شائقین نے ایکواڈور ٹیم کی نیندیں اڑا دیں

نیویارک(سپورٹس ڈیسک)میکسیکو اور ایکواڈور کے درمیان اہم مقابلے سے قبل میکسیکو سٹی میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی ہے جہاں سینکڑوں میکسیکن فٹبال شائقین ایکواڈور کی قومی ٹیم کے ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مداحوں نے کاروں کے ہارن، بینڈ باجوں، لاؤڈ سپیکرز اور مسلسل نعروں کے ذریعے ماحول کو انتہائی شور شرابے میں بدل دیا۔اس غیر معمولی منظر کے باعث ایکواڈور کے کئی کھلاڑی ہوٹل کی کھڑکیوں سے باہر جھانکتے ہوئے بھی نظر آئے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔اطلاعات کے مطابق ان شائقین کا مقصد ایکواڈور کے کھلاڑیوں کو پوری رات آرام نہ کرنے دینا ہے تاکہ وہ میکسیکو کے خلاف اہم میچ سے قبل مناسب نیند حاصل نہ کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں