اس وقت میرا فوکس صرف ریڈ بال کرکٹ : سلمان آغا

اس وقت میرا فوکس صرف ریڈ بال کرکٹ : سلمان آغا

کیمپ میں ہر اس چیز پر فوکس کیا گیا جس کی پلیئر کو ضرورت ہوتی ہے ،قومی کرکٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ این سی اے کیمپ گراؤنڈ تک ہی محدود نہیں تھا بلکہ کھلاڑیوں کے لیے انگلش کی کلاسز اور دماغی طور پر مضبوط کرنے کے لیکچرز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔سلمان علی آغا نے کہا کہ ماہرین نے ہمیں بتایا ہے کہ دباؤ کا کیسے مقابلہ کرنا ہے ، ذہنی طور پر مضبوط ہوئے ہیں، کیمپ میں ہر اس چیز پر فوکس کیا گیا ہے جس کی پرو فیشنل کھلاڑیوں کو ضرورت ہوتی ہے۔

اُنہوں نے فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ضرور تینوں فارمیٹ کھیلتا ہوں، لیکن اس وقت میرا فوکس صرف ریڈ بال کرکٹ ہے ، تینوں فارمیٹ کھیلنے کے لیے ہی نہیں بلکہ فٹنس ویسے ہی بہت ضروری ہے ، فٹ نہیں ہوں گے تو انجری ہو گی، پروفیشنل ہیں، ہمیں پیسہ ملتا ہے ، اس کے لیے فٹ رہنا ہے ، ہم بچپن سے جو چاہ رہے تھے وہ ہمیں مل رہا ہے ، تو پھر ہماری ذمے داری ہے کہ ہم خود کو فٹ رکھیں، ہمیں فٹنس کا وہ معیار رکھنا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ضروری ہے ، پی سی بی نے فٹنس کے حوالے سے سختی سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنا لی ہے ۔سلمان علی آغا کا پری سیزن کیمپ کے بارے میں کہنا ہے کہ پی سی بی کا پری سیزن کیمپ لگانے کا فیصلہ بہت اچھا تھا، 3 فارمیٹس کی وجہ سے ٹائم کم ملتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں