قومی کرکٹرز کو لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری

 قومی کرکٹرز کو لیگز کھیلنے  کیلئے این او سی جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردئیے گئے ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حارث ، شاداب خان ، محمد نعیم ، عبداﷲ شفیق اور فرحان یوسف،شمائل حسین ، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق ، محمد عمران ، محمد باسط اور خلیل احمد کو این او سی جاری کردئیے گئے ہیں۔13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کو پی سی بی نے کیربئین پریمئیر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں