انگلینڈ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

 انگلینڈ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  کے فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقاکو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 169 رنز بنائے ۔ 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقاکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بنا سکی۔ تزمن برٹس نے 51 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، اب انگلش ٹیم کل لارڈز میں آسٹریلیا کے خلاف ٹائٹل کیلئے میدان میں اترے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں