پاکستان پیڈل سینئر اور جونئیر رینکنگ کپ ٹورنامنٹ شروع ،فائنل آج
کراچی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیاء پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل سینئر اور جونئیر رینکنگ کپ ٹورنامنٹ سپورٹ اون کلفٹن، کراچی میں شروع ہو گیا۔
پہلے دن بوائز انڈر 12, انڈر 14, انڈر 16, انڈر 18, گرلز انڈر 18 اور مرد و خواتین کے پول میچز کھیلے گئے - انڈر 12 میں دس میچز ، انڈر 14 میں 12 میچز ، انڈر 16 میں 6 میچز اور انڈر 18 گرلز اور بوائز میں چار چار میچز منعقد ہوئے جبکہ مردوں بارہ میچز کھیلے گئے اور خواتین میں چار میچز کھیلے گئے ۔ پولْ میچز مکمل ہونے کے بعد کواٹر فائنل اور سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے اور فائنل آج ہو گا ۔