پی ایف ایف کا مینز پروفیشنل فٹبال لیگ کا پلان تیار

پی ایف ایف کا مینز پروفیشنل فٹبال لیگ کا پلان تیار

سٹیڈیمز کے انفراسٹرکچر،فیفا فارورڈ مینی پچز کی تعمیر پر کام تیز کر دیا گیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ملک میں فٹبال کو ایک باقاعدہ کمرشل انڈسٹری اور تجارتی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 8 فرنچائزز پر مشتمل پہلی 'مینز پروفیشنل فٹبال لیگ' کا جامع پلان تیار کر لیا ہے ۔ اس تاریخی لیگ کے انعقاد سے سینکڑوں مقامی کھلاڑیوں کو مستقل روزگار اور بین الاقوامی معیار کا پروفیشنل کیریئر میسر آئے گا، جبکہ ملک بھر میں سٹیڈیمز کے انفراسٹرکچر اور 'فیفا فارورڈ مینی پچز' کی تعمیر پر کام تیز کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان فٹبال نے گزشتہ دو سالوں میں کئی تاریخی فتوحات سمیٹی ہیں۔ فیفا اور اے ایف سی کی قیادت سے براہ راست رابطوں کے نتیجے میں پاکستان نے 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار مالدیپ میں فیفا سے تسلیم شدہ ٹائٹل جیتا۔ اس کے علاوہ، مینز ٹیم نے پہلی مرتبہ 'فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز' کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، جبکہ ویمنز ٹیم نے بھی رینکنگ میں ریکارڈ ساز ترقی حاصل کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فٹبالرز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ارجنٹائن، جاپان، سعودی عرب اور چین کے ساتھ سٹریٹجک معاہدے کیے گئے ہیں، جبکہ دنیا کی مایہ ناز لیگ 'لا لیگا' کے ساتھ بھی شراکت داری آخری مراحل میں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں