فیفا ورلڈ کپ:96میچز میں 280گول،میسی سر فہرست

فیفا ورلڈ کپ:96میچز میں 280گول،میسی سر فہرست

لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے 96 میچز کے دوران 280 گول ہوئے ۔ارجنٹینا 14گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم ہے۔۔۔

 اور لیونل میسی ورلڈ کپ میں 8 گولز کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں جس کے بعد ان کے مجموعی ورلڈ کپ گول کی تعداد 21 ہو گئی ہے ۔فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ایڈیشن میں 3 کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زائد گول کیے ہیں۔میسی کے بعد ایمباپے اور ہالینڈ 7، 7 گولز کے ساتھ نمایاں ٹاپ سکورر ہیں، ایمباپے نے ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے ریکارڈ کو 11 گولز تک بڑھا لیا اور اینزو فرنانڈیز نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا 3000واں گول سکور کیا۔اس کے علاوہ ورلڈ کپ میں اب تک 259 یلو اور 14 ریڈ کارڈز دکھائے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں