اولاو کوئج نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
پیرس (سپورٹس ڈیسک)نیدرلینڈزکے سائیکلسٹ اولاو کوئج نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔۔۔
پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں پو سے گاوارنی گیڈرتک کا 186.2 کلو میٹر کافاصلہ طے کرنا تھا۔24سالہ اولاو کوئج نے فاصلہ 3گھنٹے 29منٹ اور 07سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔28 سالہ جرمن سائیکل سوار میکس کینٹر نے دوسری جبکہ33 سالہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ٹم ملر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔