سپین کی فرانس کیخلاف فتح میں ایرانی کباب کا کردار
سپین کی فرانس کیخلاف فتح میں ایرانی کباب کا کردار مقابلے سے قبل سپین کے کھلاڑیوں نے ایرانی کباب سے لطف اٹھایا تھا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے والی سپینش ٹیم کے حوالے سے ایک دلچسپ دعویٰ سامنے آیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق اہم مقابلے سے قبل ؛سپین کے کھلاڑیوں نے ایرانی کباب سے لطف اٹھایا، جسے سوشل میڈیا پر ٹیم کی کامیابی کا ‘خفیہ نسخہ’ قرار دیا جا رہا ہے ۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ہسپانوی کھلاڑیوں کو ‘ایرانی کباب’ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔سفارتخانے نے ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ فارسی ذائقوں سے بھرپور اس خصوصی کھانے کے بعد اسپین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کو شکست دی اور ورلڈکپ کے فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔اگرچہ اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تاہم ایرانی کباب کا تذکرہ سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور مداح اسے سپین کی تاریخی فتح سے جوڑ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments